مردہ لوگوں کو برابھلا کہنے کی ممانعت

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَاتَ صَاحِبُکُمْ فَدَعُوهُ وَلَا تَقَعُوا فِيهِ-
زہیربن حرب، وکیع، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارا کوئی ساتھی مرجائے تو اسے چھوڑ دو اور اس کے عیوب کے بیان میں مت پڑا کرو کیونکہ اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہوگیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَنَسٍ الْمَکِّيِّ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْکُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاکُمْ وَکُفُّوا عَنْ مَسَاوِيهِمْ-
محمد بن علاء، معاویہ، ہشام، عمران بن انس مکی، عطاء، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے موت پانے والوں کی اچھائیوں کا تذکرہ کیا کرو اور ان کی برائیوں سے رک جاؤ۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Make a mention of the virtues of your dead, and refrain from (mentioning) their evils.