TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
مختلف باتوں میں بڑائی اور بڑھکیں مارنے کی کراہت
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَتْ الْعَضْبَائُ لَا تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ لَهُ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا الْأَعْرَابِيُّ فَکَأَنَّ ذَلِکَ شَقَّ عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ حَقٌّ عَلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اونٹنی) عضباء دوڑ میں اس سے کوئی اونٹ سبقت نہیں لے جاسکتا تھا، ایک بار ایک دیہاتی آیا اپنے ایک نوعمر اونٹ پر سوار ہو کر اور عضباء سے دوڑ کا مقابلہ کیا تو وہ آگے نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ناگوار گذرا اور آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کو بلندی عطا نہیں فرماتے مگر یہ کہ اسے نیچا کردیتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ حَقًّا عَلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ شَيْئٌ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ-
نفیلی، زہیر، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سند سے یہی قصہ مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے، اس میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اللہ دنیا میں اس چیز کو جو دنیا میں بہت اونچی ہوجائے نیچا ضرور کرتے ہیں۔
-