مخابرہ کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ حَمَّادًا وَعَبْدَ الْوَارِثِ حَدَّثَاهُمْ کُلُّهُمْ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ عَنْ حَمَّادٍ وَسَعِيدِ بْنِ مِينَائَ ثُمَّ اتَّفَقُوا عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَالْمُعَاوَمَةِ قَالَ عَنْ حَمَّادٍ و قَالَ أَحَدُهُمَا وَالْمُعَاوَمَةِ وَقَالَ الْآخَرُ بَيْعُ السِّنِينَ ثُمَّ اتَّفَقُوا وَعَنْ الثُّنْيَا وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا-
احمد بن حنبل، اسماعیل، مسدد، حماد، عبدالوارث، ایوب، ابی زبیر، حضرت ابوالزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت حماد اور حضرت سعید بن میناء سے اور وہ متفقہ طور پر حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ، محاقلہ، مخابرہ اور معاومہ سے منع فرمایا ہے، اور یہ روایت حماد سے ہے اور دوسرے نے کہا کہ بیع السنین (کئی سال کی فصل کی بیع) سے منع فرمایا ، یعنی رواة میں معاومہ، اور بیع السنین کے بارے میں اختلاف ہے اور ایک راوی معاومہ ذکر کرتے ہیں اور دوسرے بیع السنین، پھر آگے سب رواة متفقیں اس بات میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استثنائی بیع سے بھی منع فرمایا البتہ عرایا میں رخصت دی ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَعَنْ الثُّنْيَا إِلَّا أَنْ يُعْلَمَ-
ابو حفص عمر بن یزید، عباد بن عوام، سفیان بن حسین، یونس بن عبید عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزانبہ محاقلہ اور استثنائی بیع سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ استثنائی بیع میں استثناء کی مقدار معلوم ہو، (تو جائز ہے)
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَائٍ يَعْنِي الْمَکِّيَّ قَالَ ابْنُ خُثَيْمٍ حَدَّثَنِي عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ لَمْ يَذَرْ الْمُخَابَرَةَ فَلْيَأْذَنْ بِحَرْبٍ مِنْ اللَّهِ وَرَسُولِهِ-
یحیی بن معین، ابن رجاء، ابن خثیم، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے مخابرہ کو ترک نہیں کیا تو اللہ اور اس کے رسول سے اعلان جنگ کر رہا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُخَابَرَةِ قُلْتُ وَمَا الْمُخَابَرَةُ قَالَ أَنْ تَأْخُذَ الْأَرْضَ بِنِصْفٍ أَوْ ثُلُثٍ أَوْ رُبْعٍ-
ابو بکر بن ابی شیبہ، عمر بن ایوب، جعفر، بن برقان، ثابت بن حجاج، زید بن ثابت سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا مخابرہ سے۔ میں نے عرض کیا کہ مخابرہ کیا ہے؟ فرمایا کہ تو زمین کے نصف یا ثلث یا ربع حصہ کی پیدوار کے بدلہ میں زمین لے لے۔
-