محرم کے لیے ٹڈی مارنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ-
محمد بن عیسیٰ ، حماد، میمون بن جابان ابورافع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ٹڈیاں دریا کا شکار ہیں
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَکَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَهْمٌ-
مسدد، عبدالوارث، حبیب، ابومہزم، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ہم کو ٹڈیوں کا ایک دل ملا ایک شخص اپنے کوڑے سے اس کو مارنے لگا جبکہ وہ احرام باندھے ہوئے تھا۔ اس سے کہا گیا کہ ایسا کرنا (حالت احرام میں) جائز نہیں ہے بعد میں اس بات کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سامنے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ دریا کا شکار ہے (مسدد کہتے ہیں کہ) میں نے امام ابوداؤد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ابوالہزم ضعیف ہے اور دونوں کی دونوں حدیثیں اس کا وہم ہے
-
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ كَعْبٍ قَالَ الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ-
موسی بن اسماعیل ، حماد ، میمون بن جابان ، ابو رافع، کعب سے مروی ہے کہ انہوں نے فریایا کہ ٹڈی دریا کا شکار ہے۔
-