مجلس سے اٹھ کر لوٹ آنے والا اسی جگہ پر بیٹھنے کا مستحق ہے

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ أَبِي جَالِسًا وَعِنْدَهُ غُلَامٌ فَقَامَ ثُمَّ رَجَعَ فَحَدَّثَ أَبِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ-
موسی، بن اسماعیل، حماد، سہیل، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص مجلس سے اٹھ جائے پھر واپس لوٹ آئے تو وہ اسی جگہ کا زیادہ مستحق ہے۔ (بہ نسبت دوسرے کے) (یہ حکم استحبابی ہے)۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ عَنْ کَعْبٍ الْإِيَادِيِّ قَالَ کُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَی أَبِي الدَّرْدَائِ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ نَزَعَ نَعْلَيْهِ أَوْ بَعْضَ مَا يَکُونُ عَلَيْهِ فَيَعْرِفُ ذَلِکَ أَصْحَابُهُ فَيَثْبُتُونَ-
ابراہیم بن موسیٰ رازی، مبشرحلبی، تمام بن نجیح، کعب الایادی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوالدرداء کے پاس تھا، تو ابوالدرداء نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تو ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ جاتے پھر آپ (واپس جانے کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ کو اگر دوبارہ آنا ہوتا تو اپنے جوتے اتار کر وہیں رکھ دیتے) کہ جس سے آپ صحابہ سمجھ جاتے (کہ آپ واپس آئیں گے) پس وہ وہیں رکے رہتے
Narrated AbudDarda': The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) would sit and we would also sit around him. If he got up intending to return, he would take off his sandals or something he was wearing, and his Companions recognising his purpose (that he would return) would stay where they were.