TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
مثلہ (ناک کان کاٹنے) کی ممانعت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ عَنْ شِبَاکٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هُنَيِّ بْنِ نُوَيْرَةَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعَفُّ النَّاسِ قِتْلَةً أَهْلُ الْإِيمَانِ-
محمد بن عیسی، زیاد بن ایوب، ہشیم، مغیرہ، شباک، ابراہیم، ہنی، ابن نویرہ، علقمہ، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہترین قتل کرنے والے اہل ایمان ہیں۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The most merciful of the people in respect of killing are believers (in Allah).
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ الْهَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ أَنَّ عِمْرَانَ أَبَقَ لَهُ غُلَامٌ فَجَعَلَ لِلَّهِ عَلَيْهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ يَدَهُ فَأَرْسَلَنِي لِأَسْأَلَ لَهُ فَأَتَيْتُ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّنَا عَلَی الصَّدَقَةِ وَيَنْهَانَا عَنْ الْمُثْلَةِ فَأَتَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّنَا عَلَی الصَّدَقَةِ وَيَنْهَانَا عَنْ الْمُثْلَةِ-
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، حسن، حضرت ہیان بن عمران سے روایت ہے کہ (ان کے والد) عمران کا ایک غلام بھاگ گیا تو انہوں نے اللہ سے نذر کی کہ اگر میں غلام پا لوں تو اس کے ہاتھ کاٹ ڈالوں گا تو میرے والد نے اس کا مسئلہ دریافت کرنے کے لئے مجھ کو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا پس میں حضرت سمرة بن جندب کے پاس پہنچا اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا انہوں نے کہا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں صدقہ دینے کی ترغیب دیتے تھے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے (ہاتھ پاؤں کاٹنا بھی مثلہ ہے) اس کے بعد میں حضرت عمران بن حصین کے پاس گیا ان سے بھی مسئلہ پوچھا انہوں نے بھی یہی فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں صدقہ کی ترغیب دیتے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔
Narrated Samurah ibn Jundub: Al-Hayyaj ibn Imran ibn Husayn reported that a slave of Imran ran away. He took a vow to Allah that if he overpowers him, he will cut off his head. He then sent me (to Samurah ibn Jundub) to ask him about this question for him. I came to Samurah ibn Jundub and asked him. He said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to exhort us to give alms (sadaqah) and forbid us to mutilate (a slain). I then came to Imran ibn Husayn and asked him. He said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to exhort us to give alms (sadaqah) and forbid us to mutilate (a slain).