TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کنگھی کرنے کا بیان
مانگ نکالنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَعْنِي يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ مُوَافَقَةُ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ بِهِ فَسَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهُ ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ-
موسی بن اسماعیل، ابراہیم ، سعد، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبیداللہ بن عطبہ، ابن عباس، فرماتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کو لٹکا کر رکھتے تھے کنگھا نہیں کرتے تھے نہ مانگ نکالتے تھے اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اہل کتاب کی موافقت ایسے امور میں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی واضح حکم نہیں دیا جاتا تھا پسند تھی چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالوں کو لٹکانا شروع کردیا لیکن پھر (کسی وجہ سے) مانگ نکالنے لگے بعد میں۔
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَفْرُقَ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَعْتُ الْفَرْقَ مِنْ يَافُوخِهِ وَأُرْسِلُ نَاصِيَتَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ-
یحیی بن خلف، عبدالاعلی، محمد، ابن اسحاق، محمد بن جعفر، الزبیر، عروہ، عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں مانگ نکالنا چاہتی تو میں مانگ کو حضور کے سر مبارک کے درمیان سے نکالا کرتی تھی اور آپ کی پیشانی کے بالوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں کے درمیان لٹکا دیا کرتی تھی۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: When I parted the hair of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) I made a parting from the crow of his head and let his forelock hang between his eyes.