TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
لیٹتے وقت ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھنا ممنوع ہے
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ وَقَالَ قُتَيْبَةُ يَرْفَعَ الرَّجُلُ إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی زَادَ قُتَيْبَةُ وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَی ظَهْرِهِ-
قتبیہ بن سعید، لیث، موسیٰ بن اسماعیل حماد، ابوزیبر، جابر، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ اس بات سے کہ آدمی کمر کے بل چت لیٹنے کی حالت میں ایک ٹانگ دوسری پر نہ رکھے۔ قتیبہ بن سعید کی روایت میں ہے کہ نہ اٹھائے۔
-
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی-
نفیلی، مالک، قعنبی، مالک، ابن شہاب، حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا کہ آپ نے اپنی ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھا ہوا تھا۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَا يَفْعَلَانِ ذَلِکَ-
قعنبی، مالک، ابن شہاب، حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب اور حضرت عثمان بن عفان دونوں اس طرح کیا کرتے تھے۔ اگر ستر کھلنے کا اندیشہ ہوتا تو یہ حضرات ہرگز ایسا نہ کرتے خصوصا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو نہایت باحیا تھے کہ گھر میں غسل کرتے ہوئے بھی ستر نہیں کھولتے تھے۔
-