TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
لڑ کے کو نماز پڑھنے کا کب حکم کیا جائے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی يَعْنِي ابْنَ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ وَإِذَا بَلَغَ عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا-
محمد بن عیسیٰ ابن طباع، ابراہیم بن سعد، عبدالملک، بن ربیع بن سبرہ، سبرہ بن معبد جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب لڑکا سات سال کا ہوجائے تو اسکو نماز پڑھنے کی تاکید کرو اور جب دس سال کا ہوجائے تو نماز نہ پڑھنے پر اسکو مارو۔
Narrated As-Saburah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Command a boy to pray when he reaches the age of seven years. When he becomes ten years old, then beat him for prayer.
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ يَعْنِي الْيَشْکُرِيَّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ سَوَّارٍ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو حَمْزَةَ الْمُزَنِيُّ الصَّيْرَفِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَوْلَادَکُمْ بِالصَّلَاةِ وَهُمْ أَبْنَائُ سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا وَهُمْ أَبْنَائُ عَشْرٍ وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ-
مومل بن ہشام، اسماعیل، سواد، ابوحمزہ، ابوداؤد، سوار، بن داؤد ابوحمزہ، عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی اولاد کو نماز پڑھنے کا حکم دو جب وہ سات برس کے ہو جائیں اور جب دس برس ہوجائیں تو نماز نہ پڑھنے پر انکو مارو۔ اور انکے بستر بھی الگ کردو۔ بستر الگ کرنے کا حکم نماز نہ پڑھنے پر سزا کے طور پر نہیں ہے بلکہ یہ ایک مستقل حکم ہے
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Command your children to pray when they become seven years old, and beat them for it (prayer) when they become ten years old; and arrange their beds (to sleep) separately.
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّکْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهِمَ وَکِيعٌ فِي اسْمِهِ وَرَوَی عَنْهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَوَّارٌ الصَّيْرَفِيُّ-
زہیر بن حرب، وکیع، داؤد، بن سوار، ابوحمزہ، عمرو بن شعیب، داؤد بن سوار مزنی اسی سند ومعنی کے ساتھ روایت کرتے ہیں اسمیں یہ اضافہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنی باندی کا نکاح کسی غلام یا اجیر سے کر دے تو پھر اسکی ناف کے نیچے اور گھٹنے سے اوپر تک کے حصہ پر نگاہ نہ ڈالے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ وکیع کو داؤد بن مسوار کے نام میں مغالطہ ہو گیا ہے (صحیح سوار بن داؤد ہے) اور ابوداؤد طیالسی نے یہ حدیث اس سے روایت کی ہے تو اس نے کہا ابوحمزہ سوار صیرفی۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيُّ قَالَ دَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ مَتَی يُصَلِّي الصَّبِيُّ فَقَالَتْ کَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَذْکُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِذَا عَرَفَ يَمِينَهُ مِنْ شِمَالِهِ فَمُرُوهُ بِالصَّلَاةِ-
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، ہشام بن سعد، معاذ بن عبداللہ بن خبیب، حضرت ہشام بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم معاذ بن عبداللہ بن خبیب جہنی کے پاس گئے انہوں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ لڑکے کو کب نماز پڑھنی چاہیئے؟ تو وہ بولے ہم میں سے ایک شخص بیان کرتا تھا کہ یہی سوال رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب بچہ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ میں تمیز کرنے لگے تو اسکو نماز پڑھنے کا حکم دو۔
Narrated Mu'adh ibn Abdullah ibn Khubayb al-Juhani: Hisham ibn Sa'd reported: We entered upon Mu'adh ibn Abdullah ibn Khubayb al-Juhani. He said to his wife: When (at what age) should a boy pray? She replied: Some person of us reported: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was asked about it; he said: When a boy distinguishes right hand from the left hand, then command him to pray.