TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
لڑنے سے پہلے مشرکین کو اسلام کی دعوت دینا
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ کَتَبْتُ إِلَی نَافِعٍ أَسْأَلُهُ عَنْ دُعَائِ الْمُشْرِکِينَ عِنْدَ الْقِتَالِ فَکَتَبَ إِلَيَّ أَنَّ ذَلِکَ کَانَ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ وَقَدْ أَغَارَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی بَنِي الْمُصْطَلِقِ وَهُمْ غَارُّونَ وَأَنْعَامُهُمْ تُسْقَی عَلَی الْمَائِ فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَهُمْ وَسَبَی سَبْيَهُمْ وَأَصَابَ يَوْمَئِذٍ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ حَدَّثَنِي بِذَلِکَ عَبْدُ اللَّهِ وَکَانَ فِي ذَلِکَ الْجَيْشِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا حَدِيثٌ نَبِيلٌ رَوَاهُ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ وَلَمْ يُشْرِکْهُ فِيهِ أَحَدٌ-
سعید بن منصور، اسماعیل بن ابراہیم، حضرت ابن عون سے روایت ہے کہ میں نے حضرت نافع سے قتال کے وقت مشرکین کو اسلام کی دعوت دینے کے متعلق لکھ کر پوچھا تو انہوں نے مجھے جواب میں لکھا کہ یہ طریقہ ابتدائے اسلام میں تھاجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مصطلق پر حملہ کیا اس حال میں کہ وہ غافل تھے اور ان کے جانور پانی پی رہے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ان لوگوں کو قتل کر ڈالا جو لڑنے کے قابل تھے اور باقی ماندہ لوگوں کو گرفتار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی دن جویریہ بنت الحارث کو پایا (جو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئیں) یہ حدیث مجھ سے عبداللہ بن عمرو نے بیان کی جو اس لشکر میں شریک تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُغِيرُ عِنْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَکَانَ يَتَسَمَّعُ فَإِذَا سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَکَ وَإِلَّا أَغَارَ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز کے وقت حملہ کیا کرتے تھے اور اذان کی طرف کان لگائے رہتے تھے اگر وہاں سے اذان کی آواز آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حملہ سے رک جاتے نہیں تو حملہ کرتے۔
-
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ عَنْ ابْنِ عِصَامٍ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَقَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُؤَذِّنًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا-
سعید بن منصور، سفیان، عبدالملک بن نوفل بن مساحق، ابن عصام، حضرت عصام سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک دستہ میں روانہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تاکید کی جب تم کوئی مسجد دیکھو یا مؤذن کو اذان دیتے سنو پھر کسی کو قتل مت کرنا۔
Narrated Isam al-Muzani: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) sent us in a detachment and said (to us): If you see a mosque or hear a mu'adhdhin (calling to prayer), do not kill anyone.