لوکی کھانے کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسٌ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی ذَلِکَ الطَّعَامِ فَقُرِّبَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا مِنْ شَعِيرٍ وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّائٌ وَقَدِيدٌ قَالَ أَنَسٌ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّائَ مِنْ حَوَالَيْ الصَّحْفَةِ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّائَ بَعْدَ يَوْمَئِذٍ-
قعنبی، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک درزی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی، حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھانے میں گیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب جو کی روٹی لائی گئی اور پڑا ہوا شوربہ لایا گیا اور خشک گوشت کا ٹکڑا لایا گیا حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رکابی کے اردگرد لوکی (کے ٹکڑے) تلاش کر رہے تھے پس اس کے بعد سے میں ہمیشہ لوکی کو پسند کرتا ہوں۔
-