لعنت کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ نِمْرَانَ يَذْکُرُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا لَعَنَ شَيْئًا صَعِدَتْ اللَّعْنَةُ إِلَی السَّمَائِ فَتُغْلَقُ أَبْوَابُ السَّمَائِ دُونَهَا ثُمَّ تَهْبِطُ إِلَی الْأَرْضِ فَتُغْلَقُ أَبْوَابُهَا دُونَهَا ثُمَّ تَأْخُذُ يَمِينًا وَشِمَالًا فَإِذَا لَمْ تَجِدْ مَسَاغًا رَجَعَتْ إِلَی الَّذِي لُعِنَ فَإِنْ کَانَ لِذَلِکَ أَهْلًا وَإِلَّا رَجَعَتْ إِلَی قَائِلِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ رَبَاحُ بْنُ الْوَلِيدِ سَمِعَ مِنْهُ وَذَکَرَ أَنَّ يَحْيَی بْنَ حَسَّانَ وَهِمَ فِيهِ-
احمد بن صالح، یحیی بن حسان، ابوولید بن رباح، حضرت ام درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے ابوالدرداء کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی جانب پروان چڑھتی ہے اور آسمان کے دروازے اس پر بند کردئیے جاتے ہیں پھر وہ زمین کی جانب اترتی ہے تو اس کے لیے زمین کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں پھر دائیں بائیں جگہ پکڑتی ہے جب کہیں کوئی گھسنے کی جگہ نہیں ملتی تو جس پر لعنت کی گئی ہے اس کی طرف جاتی ہے اگر وہ اس لعنت کا حقدار ہو ورنہ کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مروان بن محمد نے فرمایا کہ وہ بلکہ رباح بن الولید ہیں اور انہوں نے ذکر کیا ہے کہ یحیی بن حسان کو اس بارے میں وہم ہوا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَاعَنُوا بِلَعْنَةِ اللَّهِ وَلَا بِغَضَبِ اللَّهِ وَلَا بِالنَّارِ-
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، حسن۔ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ تم اللہ کی لعنت نہ دیا کرو نہ اللہ کے غضب اور جہنم کی بددعا دیا کرو۔
Narrated Samurah ibn Jundub: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not invoke Allah's curse, Allah's anger, or Hell.
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَائِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ وَزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَائِ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَکُونُ اللَّعَّانُونَ شُفَعَائَ وَلَا شُهَدَائَ-
ہارون بن زید بن ابوزرقاء، ہشام بن سہل، ابوحازم ، زید بن اسلم، حضرت ام درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے ابوالدرداء رضی اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ لعنت کرنے والے (قیامت میں) نہ گواہ ہو سکیں گے اور نہ سفارشی۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ ح حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ زَيْدٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَعَنَ الرِّيحَ وَقَالَ مُسْلِمٌ إِنَّ رَجُلًا نَازَعَتْهُ الرِّيحُ رِدَائَهُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَنَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلْعَنْهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ وَإِنَّهُ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَهُ بِأَهْلٍ رَجَعَتْ اللَّعْنَةُ عَلَيْهِ-
مسلم بن ابراہیم، ابان، زید بن احزم طائی، بشر بن عمر، ابان بن یزید، قتادہ، ابوعالیہ، زید، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ہوا کو لعنت دی جبکہ مسلم بن ابراہیم نے اپنی روایت میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ہوا کسی آدمی کی چادر اڑا کر لے گئی تو اس نے ہوا کو لعنت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہوا کو لعنت مت کرو کیونکہ وہ تو مامور ہے اپنے کام پر اور بیشک اگر کسی نے کسی غیر اہل چیز پر لعنت کی تولعنت کرنے والے کی طرف لوٹتی ہے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: A man cursed the wind. The narrator Muslim's version has: The wind snatched away a man's cloak during the time of the Prophet (peace_be_upon_him) and he cursed it. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not curse it, for it is under command, and if anyone curses a thing undeservedly, the curse returns upon him.