قربانی کا جانور کس قسم کا بہتر ہے؟

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنْ ابْنِ قُسَيْطٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِکَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ وَيَبْرُکُ فِي سَوَادٍ فَأُتِيَ بِهِ فَضَحَّی بِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ هَلُمِّي الْمُدْيَةَ ثُمَّ قَالَ اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ فَفَعَلَتْ فَأَخَذَهَا وَأَخَذَ الْکَبْشَ فَأَضْجَعَهُ وَذَبَحَهُ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ ثُمَّ ضَحَّی بِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، حیوة، ابوصخر، ابن قسیط، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے لیے ایک دو سینگوں والا مینڈھا منگوایا جس کی آنکھیں پیٹ سینہ اور پاؤں سیاہ رنگ کے تھے آپ نے فرمایا اے عائشہ! چھری لا اور اس کو پتھر پر تیز کر۔ پس ایسا ہی کیا گیا۔ آپ نے چھری لی مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور اس کو ذبح کیا اور قربانی سے قبل فرمایا اللہ کا نام لے کر ذبح کرتا ہوں۔ اے اللہ اس کو قبول فرما محمد کی طرف سے آل محمد کی طرف سے اور امت محمد کی طرف سے۔ یہ کہہ کر آپ نے قربانی فرمائی۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وَهْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِيَدِهِ قِيَامًا وَضَحَّی بِالْمَدِينَةِ بِکَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ-
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے سات اونٹوں کو نحر فرمایا کھڑا کر کے اور مدینہ میں دو مینڈھے قربان کیے جو سینگوں والے اور چتکبرے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّی بِکَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ يَذْبَحُ وَيُکَبِّرُ وَيُسَمِّي وَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَی صَفْحَتِهِمَا-
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جن کے دو سینگ تھے اور ان کا رنگ کالا اور سفید تھا ذبح کے وقت آپ تکبیر کہتے تھے۔ بسم اللہ پڑھتے تھے اور ان کی گردن پر اپنا پاؤں رکھتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ کَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مُوجَأَيْنِ فَلَمَّا وَجَّهَهُمَا قَالَ إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ عَلَی مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِکِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُکِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنْ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْکَ وَلَکَ وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِاسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ ذَبَحَ-
ابراہیم بن موسی، عیسی، محمد بن اسحاق ، یزید بن ابی حبیب، ابی عیاش، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن دو مینڈھے خصی سینگوں والے اور چتکبرے ذبح فرمائے۔ بوقت ذبح آپ نے اس کو قبلہ رخ کیا اور فرمایا میں اپنا رخ اس ذات کی طرف کرتا ہوں جس نے زمین و آسمان کی تخلیق فرمائی اور یہ کہ میں پوری یکسوئی کے ساتھ دین ابراہیم پر قائم ہوں۔ اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اور بلاشبہ میری نماز اور میری تمام عبادتیں اور میرا جینا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں حکم کی اطاعت کرنے والوں میں سے ہوں۔ اے اللہ! یہ قربانی تیری ہی عطا سے ہے اور تیری ہی رضا کے لیے ہے محمد کی طرف سے اور اسکی امت کی طرف سے اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اس کو ذبح فرمایا۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) sacrificed two horned rams which were white with black markings and had been castrated. When he made them face the qiblah, he said: I have turned my face towards Him. Who created the heavens and the earth, following Abraham's religion, the true in faith, and I am not one of the polytheists. My prayer, and my service of sacrifice, my life and my death are all for Allah, the Lord of the Universe, Who has no partner. That is what I was commanded to do, and I am one of the Muslims. O Allah it comes from Thee and is given to Thee from Muhammad and his people. In the name of Allah, and Allah is Most Great. He then made sacrifice.
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُضَحِّي صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ يَنْظُرُ فِي سَوَادٍ وَيَأْکُلُ فِي سَوَادٍ وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ-
یحیی بن معین، حفص، جعفر، حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کرتے تھے صحت مند سینگ دار دنبہ کی جو سیاہی میں دیکھتا تھا اور سیاہی میں چلتا تھا (یعنی اس کی آنکھیں اور پاؤں سیاہ ہوتے تھے)
Narrated AbuSa'id al-Khudri: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to sacrifice a choice, horned ram with black round the eyes, the mouth and the feet.