TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
قران کر نے والے کا طواف
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ لَمْ يَطُفْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَصْحَابُهُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إِلَّا طَوَافًا وَاحِدًا طَوَافَهُ الْأَوَّلَ-
ابن حنبل، یحیی، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے صفا و مروہ کے درمیان ایک ہی مرتبہ سعی کی ہے یعنی پہلی مرتبہ۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ کَانُوا مَعَهُ لَمْ يَطُوفُوا حَتَّی رَمَوْا الْجَمْرَةَ-
قتیبہ، مالک، انس، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے طواف نہیں کیا جب تک کہ جمرہ عقبہ کی رمی نہ کر لی
-
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا طَوَافُکِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَکْفِيکِ لِحَجَّتِکِ وَعُمْرَتِکِ قَالَ الشَّافِعِيُّ کَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ وَرُبَّمَا قَالَ عَنْ عَطَائٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا-
ربیع بن سلیمان، شافعی، ابن عیینہ، ابن ابی نجیح، عطاء، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تیرا خانہ کعبہ کا طواف اور صفاومروہ کی سعی حج و عمرہ دونوں کے لیے کافی ہے امام شافعی فرماتے ہیں کہ اس روایت کو سفیان نے کبھی تو حضرت عائشہ سے بو اسطہ عطاء موصولا نقل کیا ہے اور کبھی عطاء سے مرسلا روایت کیا ہے
-