قرآن پاک کو دارالحرب میں لے جانا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلَی أَرْضِ الْعَدُوِّ قَالَ مَالِکٌ أُرَاهُ مَخَافَةَ أَنْ يَنَالَهُ الْعَدُوُّ-
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمن کے ملک میں قرآن پاک کو لے جانے سے منع فرمایا۔ مالک نے کہا کہ اس ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ کہیں کفار قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کریں۔
-