TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
قبر پر عمارت بنانے کی ممانعت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَقْعُدَ عَلَی الْقَبْرِ وَأَنْ يُقَصَّصَ وَيُبْنَی عَلَيْهِ-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ منع فرماتے تھے قبر پر بیٹھنے سے قبر کو پختہ کرنے سے اور قبر پر عمارت بنانے سے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَی وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ عُثْمَانُ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَی أَوْ أَنْ يُکْتَبَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَذْکُرْ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد خَفِيَ عَلَيَّ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ حَرْفُ وَأَنْ-
مسدد، عثمان بن ابی شیبہ، حفص، بن غیاث، ابن جریج، سلیمان بن موسی، ابی زبیر، حضرت جابر سے اسی طرح مروی ہے۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ عثمان نے یہ کہا یا اس پر کچھ اضافہ کیا جائے۔ اور سلیمان بن موسیٰ نے یہ نقل کیا ہے کہ یا اس پر کچھ لکھا جائے۔ اور مسدد نے اپنی روایت میں۔ او یزاد علیہ۔ ذکر نہیں کیا۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں لفظ۔ وان۔ مجھ پر ظاہر نہ ہو سکا۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ-
قعنبی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ یہود کو ہلاک کر انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ہے۔ یعنی انھوں نے قبروں پر مسجدیں بنا لیں اور انھیں سجدہ گاہ بنا لیا۔
-