قبروں کی زیارت کر نے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ کَيَسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّهِ فَبَکَی وَأَبْکَی مَنْ حَوْلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي تَعَالَی عَلَی أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَهَا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَاسْتَأْذَنْتُ أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأَذِنَ لِي فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُذَکِّرُ بِالْمَوْتِ-
محمد بن سلیمان، محمد بن عبید یزید بن کیسان، ابوحازم ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی والدہ کی قبر پر تشریف لے گئے پس آپ کو رونا آ گیا اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ بھی رونے لگے۔ آپ نے فرمایا میں نے اپنے رب سے اجازت چاہی کہ میں اپنی ماں کے لیے مغفرت طلب کروں مگر مجھے اسکی اجازت نہ ملی پھر میں نے اس بات کی اجازت چاہی کہ میں ان کی قبر کی زیارت کرلوں تو اس کی اجازت مل گئی کیونکہ قبروں کی زیارت موت کو یاد دلاتی ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيْتُکُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا فَإِنَّ فِي زِيَارَتِهَا تَذْکِرَةً-
احمد بن یونس، معرف بن واصل، محارب ابن دثار، ابن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پہلے میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا سو اب زیارت کر لیا کرو کیونکہ قبروں کی زیارت سے موت اور آخرت کی یاد دہانی ہوتی ہے۔
-