TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
سنت کا بیان
فتنہ کے وقت لوگوں سے (غیر ضروری) گفتگو چھوڑ دینا چاہیے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ وَإِنِّي أَرْجُو أَنْ يُصْلِحَ اللَّهُ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنْ أُمَّتِي وَقَالَ فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ عَظِيمَتَيْنِ-
مسدد، مسلم بن ابراہیم، حماد، علی بن زید، حسن، ابی بکرہ، ح، محمد بن مثنی، محمد بن عبداللہ انصاری، اشعث، حسن، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ میرا یہ بیٹا سردار ہے اور میں بیشک امید رکھتا ہوں کہ اس کے ذریعہ سے اللہ میری امت کے دو گرہوں میں صلح کرا دے اور حماد سے روایت ہے کہ حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صلح کرلی اور خلافت سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے ایک بہت بڑا فتنہ ختم ہوگیا۔
Narrated AbuBakrah: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said to al-Hasan ibn Ali. This son of mine is a Sayyid (chief), and I hope Allah may reconcile two parties of my community by means of him. Hammad's version has: And perhaps Allah may reconcile two large parties of Muslims by means of him.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ مَا أَحَدٌ مِنْ النَّاسِ تُدْرِکُهُ الْفِتْنَةُ إِلَّا أَنَا أَخَافُهَا عَلَيْهِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَضُرُّکَ الْفِتْنَةُ-
حسن بن علی، یزید، ہشام، محمد فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یمان نے فرمایا کہ لوگوں میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے کہ وہ فتنہ کو پائے مگر یہ کہ مجھے اس فتنہ میں مبتلا ہونے کا خدشہ نہ ہو۔ سوائے محمد بن مسلمہ کے بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تجھے فتنہ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔
Narrated Hudhayfah: There is no one who will be overtaken by trial regarding whom I do not fear except Muhammad ibn Maslamah, for I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Trial will not harm you.
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ ضُبَيْعَةَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی حُذَيْفَةَ فَقَالَ إِنِّي لَأَعْرِفُ رَجُلًا لَا تَضُرُّهُ الْفِتَنُ شَيْئًا قَالَ فَخَرَجْنَا فَإِذَا فُسْطَاطٌ مَضْرُوبٌ فَدَخَلْنَا فَإِذَا فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ مَا أُرِيدُ أَنْ يَشْتَمِلَ عَلَيَّ شَيْئٌ مِنْ أَمْصَارِکُمْ حَتَّی تَنْجَلِيَ عَمَّا انْجَلَتْ-
عمروبن مرزوق، شعبہ، اشعث بن سلیم، حضرت ابوبردہ ثعلبہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ بیشک میں ایسے شخص کو جانتا ہوں جسے فتنہ کوئی ضرر نہیں پہنچائے گا۔ ثعلبہ کہتے ہیں کہ ہم ان کے پاس سے باہر نکلے تو ایک خیمہ لگا ہوا دیکھا ہم اس میں داخل ہوگئے تو دیکھا کہ اس میں محمد بن مسلمہ ہیں ہم نے ان سے حذیفہ کے اس قول کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نہیں چاہتا کہ تمہارے شہروں میں کوئی جگہ مجھے شامل ہوجائے یہاں تک کہ وہ فتنوں سے بالکل صاف اور روشن ہوجائے (مراد یہ ہے کہ میں تمہارے شہروں میں رہائش نہیں رکھنا چاہتا جب تک کہ فتنے ختم نہ ہو جائیں)۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ ضُبَيْعَةَ بْنِ حُصَيْنٍ الثَّعْلَبِيِّ بِمَعْنَاهُ-
مسدد، ابوعوانہ، اشعث بن سلیم، حضرت ابوبردہ، ضبیعہ بن حصین الثعلبی سے اسی معنی کی حدیث روایت کرتے ہیں جو اوپر گذری۔
-
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ قُلْتُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبِرْنَا عَنْ مَسِيرِکَ هَذَا أَعَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيْکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ رَأْيٌ رَأَيْتَهُ فَقَالَ مَا عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ وَلَکِنَّهُ رَأْيٌ رَأَيْتُهُ-
اسماعیل بن ابراہیم ہذلی، ابن علیہ یونس، حسن، قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ یہ جو آپ سفر کرتے ہیں (حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے لڑائی کے لیے) تو اس کے بارے میں ہمیں بتلائیں کہ کیا یہ اس کا کوئی عہد ہے جو آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لیا تھا یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی رائے سے ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کوئی عہد نہیں لیا لیکن یہ تو میری ذاتی رائے ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرُقُ مَارِقَةٌ عِنْدَ فُرْقَةٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ يَقْتُلُهَا أَوْلَی الطَّائِفَتَيْنِ بِالْحَقِّ-
مسلم بن ابراہیم، قاسم بن فضل، ابونضرہ، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں میں تفرقہ کے وقت ایک فتنہ پھوٹ پڑے گا اس سے قتال کرے گا جو دونوں گروہوں میں حق کے زیادہ قریب ہوگا۔
-