غیر شادی شدہ لونڈی اگر زنا کرے تو کیا حکم ہے؟

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس باندی کے بارے میں سوال کیا گیا جو غیر شادی شدہ ہو اور زنا کرے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر زنا کرے تو کوڑے لگاؤ پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگرچوتھی مرتبہ بھی زنا کرے تو اسے فروخت کرو خواہ ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے فروخت کرنے کا حکم تیسری بار دیا یا چوتھی مرتبہ میں۔ اور ضفیر رسی کو کہتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيَحُدَّهَا وَلَا يُعَيِّرْهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ فَلْيَجْلِدْهَا وَلْيَبِعْهَا بِضَفِيرٍ أَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ-
مسدد، یحیی، عبید اللہ، سعید بن ابوسعید مقبری، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کسی کی باندی زنا کرے تو اس پر حد لگانی چاہیے اور اسے صرف عیب لگا کر نہ چھوڑا جائے اور تین مرتبہ کرنے تک حد لگائی جائے۔ پھر اگر چوتھی مرتبہ بھی وہ زنا کاری کا اعادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اسے کوڑے لگائے یا اسے ایک رسی یا بالوں کی رسی ہی کے عوض فروخت کر ڈالے۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِي کُلِّ مَرَّةٍ فَلْيَضْرِبْهَا کِتَابُ اللَّهِ وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَضْرِبْهَا کِتَابُ اللَّهِ ثُمَّ لِيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ-
ابن نفیل، محمد بن سلمہ، ، محمد بن اسحاق، سعید بن ابوسعید مقبری، ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی حدیث ہے اس میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا کہ ہر مرتبہ اسے مارے کتاب اللہ کے مطابق اور اس پر صرف ڈانٹ ڈپٹ نہ کرے اور چوتھی مرتبہ فرمایا کہ اگر دوبارہ وہ زنا کرے تو کتاب اللہ کے مطابق اسے مارے پھر اسے فروخت کردے خواہ بالوں کی ایک رسی ہی کے عوض۔
-