غیر جہری نماز میں امام کے پیچھے قرات کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ الْمَعْنَی عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ فَجَائَ رَجُلٌ فَقَرَأَ خَلْفَهُ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ أَيُّکُمْ قَرَأَ قَالُوا رَجُلٌ قَالَ قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِيهَا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْوَلِيدُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ أَلَيْسَ قَوْلُ سَعِيدٍ أَنْصِتْ لِلْقُرْآنِ قَالَ ذَاکَ إِذَا جَهَرَ بِهِ قَالَ ابْنُ کَثِيرٍ فِي حَدِيثِهِ قَالَ قُلْتُ لِقَتَادَةَ کَأَنَّهُ کَرِهَهُ قَالَ لَوْ کَرِهَهُ نَهَی عَنْهُ-
ابو ولید، شعبہ، محمد بن کثیر، شعبہ، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ ایک شخص آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سبح اسم ربک الاعلی پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا تم میں سے کس نے قرات کی تھی؟ لوگوں نے کہا فلاں شخص نے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں سمجھ گیا تھا کہ تم میں سے کوئی مجھ سے قرآن میں جھگڑ رہا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوالولید کی حدیث میں ہے کہ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے قتادہ سے کہا کہ کیا یہ سعید کا قول نہیں ہے کہ جب قرآن پڑھا جائے تو خاموشی اختیار کر انھوں نے کہا یہ اس وقت ہے جب پکار کر پڑھا جائے اور ابن کثیر کی روایت میں یوں ہے کہ شعبہ نے قتادہ سے کہا شاید آپ نے قرات کو ناپسند فرمایا قتادہ نے کہا اگر ناپسند فرماتے تو منع فرما دیتے۔
Narrated Imran ibn Husayn: The Prophet (peace_be_upon_him) led (us) in the noon prayer, and a man came and recited behind him "Glorify the name of thy Lord, the Most High" (Surah 87). When he finished (the prayer), he said: Which of you recited? They (the people) said: A man (recited). He said: I knew that some one of you confused me in it (in the recitation of the Qur'an).
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ الظُّهْرَ فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالَ أَيُّکُمْ قَرَأَ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا فَقَالَ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِيهَا-
ابن مثنی، ابن عدی، سعید، قتادہ، زرارہ، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو پوچھا تم میں سے کس نے سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی پڑھی تھی۔؟ ایک شخص نے کہا میں نے پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں سمجھا گویا مجھ سے کلام اللہ چھینا جارہا ہے۔
-