TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
غلام کی خریداری کا بیان
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُهْدَةُ الرَّقِيقِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ-
مسلم بن ابراہیم، ابان، قتادہ، حسن، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ غلام کی خریداری کے بعد اس کے رد کرنے کا اختیار تین یوم تک ہے۔
Narrated Uqbah ibn Amir: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The contractual obligation of a slave is three days.
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ زَادَ إِنْ وَجَدَ دَائً فِي الثَّلَاثِ لَيَالِي رُدَّ بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ وَإِنْ وَجَدَ دَائً بَعْدَ الثَّلَاثِ کُلِّفَ الْبَيِّنَةَ أَنَّهُ اشْتَرَاهُ وَبِهِ هَذَا الدَّائُ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا التَّفْسِيرُ مِنْ کَلَامِ قَتَادَةَ-
ہارون بن عبد اللہ، عبدالصمد، قتادہ، اپنی سند کے ساتھ یہی حدیث روایت کرتے ہیں لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ تین رات دن میں اگر کوئی عیب اس کے اندر پائے تو بغیر گواہ کے واپس کر سکتا ہے اور اگر تین دن کے بعد کوئی عیب پائے تو اسے گواہ لانے کا مکلف بنایا جائے گا اس بات پر کہ اس نے یہ غلام اس عیب کے ساتھ خریدا تھا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ تفسیر قتادہ کا کلام ہے۔
-