TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
غسل دخول سے واجب ہوتا ہے یا انزال سے
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي بَعْضُ مَنْ أَرْضَي أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ ذَلِکَ رُخْصَةً لِلنَّاسِ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ لِقِلَّةِ الثِّيَابِ ثُمَّ أَمَرَ بِالْغُسْلِ وَنَهَی عَنْ ذَلِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي الْمَائَ مِنْ الْمَائِ-
احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، ابن حارث، ابن شہاب، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں لوگوں کو کپڑوں کی قلت کی بنا پر اجازت دی تھی (غسل انزال کے بعد واجب ہوتا ہے دخول سے نہیں) لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صرف دخول سے بھی) غسل کا حکم فرمایا اور سابقہ رخصت پر عمل کی ممانعت فرمادی ابوداؤد کہتے ہیں کہ لفظ ذلک سے مراد حدیث اَلمَاءُ مِنَ المَاءِ ہے
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْبَزَّازُ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِي غَسَّانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي کَانُوا يَفْتُونَ أَنَّ الْمَائَ مِنْ الْمَائِ کَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ فِي بَدْئِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أَمَرَ بِالِاغْتِسَالِ بَعْدُ-
محمد بن مہران، بزار، مبشر، محمد بن ابی غسان، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت ابی بن کعب فرماتے تھے کہ پہلے جو فتوی دیا جاتا تھا کہ غسل انزال سے واجب ہوتا ہے وہ ابتداء اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دی ہوئی ایک رخصت (رعایت) تھی لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دخول) کے بعد غسل کرنے کا حکم فرمایا ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوغسان سے مراد محمد بن مطرف ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَرَاهِيدِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَشُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ وَأَلْزَقَ الْخِتَانَ بِالْخِتَانِ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ-
مسلم بن ابراہیم، ہشام، شعبہ، قتادہ، حسن، ابی رافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب مرد عورت کے چار اعضاء (دو رانوں اور فرج کے لبوں) کے درمیان بیٹھ جائے اور مرد کا مقام ختنہ عورت کے مقام ختنہ سے مل جائے تو غسل واجب ہو جائیگا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَائُ مِنْ الْمَائِ وَکَانَ أَبُو سَلَمَةَ يَفْعَلُ ذَلِکَ-
احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو بن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانی پانی سے ہے (غسل منی نکلنے سے واجب ہوتا ہے) (ابوداؤد کہتے ہیں کہ) ابوسلمہ کا عمل اس پر تھا
-