عہد پورا کرناضروری ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَائٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ-
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن عہد شکنی کر نے والے کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا یہ فلاں ابن فلاں کی عہد شکنی ہے (یعنی اس کو سر عام رسوا کیا جائے گا)
-