TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَنَحْنُ جُنُبَانِ-
مسدد، یحیی، سفیان، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے (پانی لے کر) غسل کرتے تھے اس حال میں کہ ہم جنبی تھے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: My hands and the hands of the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) alternated into one vessel while we performed ablution.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ خَرَّبُوذَ عَنْ أُمِّ صُبَيَّةَ الْجُهَنِيَّةِ قَالَتْ اخْتَلَفَتْ يَدِي وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوُضُوئِ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ-
عبداللہ بن محمد، وکیع، اسامہ بن زید، حضرت ام صبیّہ جہنیّہ سے روایت ہے کہ وضو کرتے وقت میرا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ ایک برتن میں پڑتا تھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَائُ يَتَوَضَّئُونَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مُسَدَّدٌ مِنْ الْإِنَائِ الْوَاحِدِ جَمِيعًا-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، مسدد، حماد، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مرد اور عورت وضو کرتے تھے مسدد نے یہ اضافہ کیا ہے کہ ایک برتن سے ایک ساتھ۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّا نَتَوَضَّأُ نَحْنُ وَالنِّسَائُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ نُدْلِي فِيهِ أَيْدِيَنَا-
مسدد، یحیی، عبید اللہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ہم مرد اور عورت مل کر ایک برتن سے وضو کرتے تھے اور سب اپنے ہاتھ اسی ایک برتن میں ڈالتے تھے۔
-