عورت کو طلاق کا اختیار دینا

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ فَلَمْ يَعُدَّ ذَلِکَ شَيْئًا-
مسدد، ابوعوانہ، اعمش، ابوضحی، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو (طلاق کا یا اپنے ساتھ رہنے کا) اختیار دیا تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اختیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (اختیار) کو کچھ نہیں سمجھا (یعنی طلاق نہیں سمجھا)
-