عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیر ہدیہ دے تو کیا حکم ہے

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَحَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ أَمْرٌ فِي مَالِهَا إِذَا مَلَکَ زَوْجُهَا عِصْمَتَهَا-
موسی بن اسماعیل، حماد، داؤد بن ابی ہند، حبیب، عمرو بن شعیب، اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے مال میں کوئی تصرف کرے جب تک کہ اس کا شوہر اس کی عصمت کا مالک ہے یعنی عقد نکاح جب تک باقی ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ عَطِيَّةٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا-
ابو کامل، خالد، ابن حارث، حسین عمرو بن شعیب، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی عطیہ یا ہدیہ دے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Prophet (peace_be_upon_him) said: It is not permissible for a woman to present a gift (from her husband's property) except with the permission of her husband.