عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ کَانَ لَهَا أَجْرُ مَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِهَا أَجْرُ مَا اکْتَسَبَ وَلِخَازِنِهِ مِثْلُ ذَلِکَ لَا يَنْقُصُ بَعْضُهُمْ أَجْرَ بَعْضٍ-
مسدد، ابوعوانہ، منصور، شقیق، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر عورت اپنے شوہر کے گھر (یعنی مال) سے خرچ کرے گی اور اسکی نیت میں کوئی فساد نہ ہوگا تو اسکو بھی ثواب ملے گا خرچ کرنے کا اور اسکے شوہر کو ثواب ملے گا کمانے کا اور جسکی تحویل میں ہے اسکو بھی ثواب ملے گا اور کسی کا ثواب کم نہ ہوگا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَائُ قَامَتْ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ کَأَنَّهَا مِنْ نِسَائِ مُضَرَ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا کَلٌّ عَلَی آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأُرَی فِيهِ وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَقَالَ الرَّطْبُ تَأْکُلْنَهُ وَتُهْدِينَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد الرَّطْبُ الْخُبْزُ وَالْبَقْلُ وَالرُّطَبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ يُونُسَ-
محمد بن سوار، عبدالسلام بن حرب، یونس بن عبید، زیاد بن جبیر بن حیہ، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب عورتوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی ایک قدر و مرتبہ والی عورت کھڑی ہوئی وہ قبیلہ مفر کی عورت لگتی تھی بولی اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم تو اپنے ماں باپ اور بیٹیوں۔۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اسمیں یہ بھی ہے کہ اور اپنے شوہروں کے تابع ہوتی ہیں تو ہم کو انکے مال میں سے کیا چیز درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رطب کھاؤ اور ہدیہ دو سبزی ترکاری ابوداؤد کہتے ہیں کہ رطب سے مراد روٹی اور تازہ چھوہارہ ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسکو ثوری نے بھی یونس سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ کَسْبِ زَوْجِهَا مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَلَهَا نِصْفُ أَجْرِهِ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، ہمام، منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے اسکی اجازت کے بغیر خرچ کرے گی تو اسکو آدھا ثواب ملے گا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْمَرْأَةِ تَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا قَالَ لَا إِلَّا مِنْ قُوتِهَا وَالْأَجْرُ بَيْنَهُمَا وَلَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَصَدَّقَ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يُضَعِّفُ حَدِيثَ هَمَّامٍ-
محمد بن سوار، عبدہ، عبدالملک، عطاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے ان سے پوچھا کہ کیا عورت اپنے خاوند کے گھر میں سے صدقہ کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا نہیں البتہ اپنے خرچ میں سے دے سکتی ہے اور ثواب دونوں کو ہوگا اور یہ بات عورت کے لیے درست نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے مال میں سے اسکی اجازت کے بغیر صدقہ دے ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ روایت حدیث ہمام کو ضعیف کر دیتی ہے۔
-