عورت اگر کسی کافر کو امان دے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلًا مِنْ الْمُشْرِکِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ-
احمد بن صالح، ابن وہب، عیاض بن عبد اللہ، مخرمہ بن سلیمان کریب، حضرت ام ہانی بنت ابی طالب سے روایت ہے کہ انھوں نے فتح مکہ کے دن ایک مشرک کو پناہ دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا جس کو تو نے پناہ دی اس کو ہم نے پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا اس کو ہم نے امن دیا۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کَانَتْ الْمَرْأَةُ لَتُجِيرُ عَلَی الْمُؤْمِنِينَ فَيَجُوزُ-
عثمان بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، منصور، ، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ ایک عورت اگر کسی کافر کو پناہ دیتی مسلمانوں سے تو اس کی پناہ درست تصور کی جاتی اور اس پر عمل ہوتا۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: A woman would give security from the believers and it would be allowed.