TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
عورتوں کے کپڑوں پر نماز پڑھنے کی اجازت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی وَعَلَيْهِ مِرْطٌ وَعَلَی بَعْضِ أَزْوَاجِهِ مِنْهُ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ يُصَلِّ وَهُوَ عَلَيْهِ-
محمد بن صباح بن سفیان، ابواسحاق ، عبداللہ بن شداد، میمونہ، ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی ہے جس کے ایک حصہ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ اوڑھے ہوئے تھی اور وہ حائضہ تھیں۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَائِشَةِ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّ بِاللَّيْلِ وَأَنَا إِلَی جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ-
عثمان بن ابی شیبہ، وکیع بن جراح، طلحہ بن یحیی، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات میں نماز پڑھتے تھے اور میں قریب ہی لیٹی ہوتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی اور میرے اوپر ایسی چادر ہوتی تھی جس کا حصہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر ہوتا تھا۔
-