TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
عورتوں کے کپڑوں پر نماز نہ پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّ فِي شُعُرِنَا أَوْ فِي لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ شَکَّ أَبِي-
عبیداللہ بن معاذ، اشعث بن سیرین، عبداللہ بن شقیق، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے شعار یا لحاف میں نماز نہ پڑھتے تھے (اس حدیث کے راوی) عبیداللہ بن معاذ کا کہنا ہے کہ لفظ (شعار یا لحاف میں) میرے والد (معاذ) کو شک ہوا۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) would not pray in our wrappers or in our quilts. Ubaydullah said: My father (Mu'adh) doubted this.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يُصَلِّ فِي مَلَاحِفِنَا قَالَ حَمَّادٌ وَسَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي صَدَقَةَ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْهُ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي وَقَالَ سَمِعْتُهُ مُنْذُ زَمَانٍ وَلَا أَدْرِي مِمَّنْ سَمِعْتُهُ وَلَا أَدْرِي أَسَمِعْتُهُ مِنْ ثَبْتٍ أَوْ لَا فَسَلُوا عَنْهُ-
حسن بن علی، سلیمان، بن حرب، حماد، ہشام، ابن سیرین، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری چادروں پر نماز نہیں پڑھتے تھے حماد کہتے ہیں کہ میں سعید بن صدقہ سے سنا انکا بیان ہے کہ میں نے اس حدیث کے متعلق محمد (بن سیرین) سے پوچھا تو انہوں نے مجھ سے اس حدیث کو بیان نہیں کیا اور کہا کہ ایک مدت ہوئی میں نے یہ حدیث سنی تھی اور اب یہ بھی یاد نہیں رہا کہ کس سے سنی تھی اور جس سے سنی تھی وہ ثقہ تھا یا غیر ثقہ لہذا اسکی تحقیق کر لو۔
-