عورتوں کے لیے سونا پہننا جائز ہے

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدِمَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِلْيَةٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ أَهْدَاهَا لَهُ فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ قَالَتْ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ مُعْرِضًا عَنْهُ أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِهِ ثُمَّ دَعَا أُمَامَةَ ابْنَةَ أَبِي الْعَاصِ ابْنَةَ ابْنَتِهِ زَيْنَبَ فَقَالَ تَحَلَّيْ بِهَذَا يَا بُنَيَّةُ-
ابن نفیل، محمد بن اسامہ، محمد بن اسحاق، یحیی بن عباد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نجاشی کی طرف زیورات جو اس نے ہدیہ کیے تھے آئے ان میں ایک سونے کی انگوٹھی بھی تھی، جس میں حبشی پتھر کا نگینہ تھا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ایک لکڑی سے چھوا یا اپنی بعض انگلیوں سے چھوا اس سے منہ پھیرتے ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امامہ بنت ابوالعاص کو بلایا جو حضور کی صاحبزادی زینب کی بیٹی تھیں اور فرمایا کہ اے میری بیٹی اس سے زینت اختیار کر۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) got some ornaments presented by Negus as a gift to him. They contained a gold ring with an Abyssinian stone. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) turning his attention from it took it by means of a stick or his finger, then called Umamah, daughter of Abul'As and daughter of his daughter Zaynab, and said: Wear it, my dear daughter.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ أَسِيدِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ الْبَرَّادِ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُحَلِّقَ حَبِيبَهُ حَلْقَةً مِنْ نَارٍ فَلْيُحَلِّقْهُ حَلْقَةً مِنْ ذَهَبٍ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُطَوِّقَ حَبِيبَهُ طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَلْيُطَوِّقْهُ طَوْقًا مِنْ ذَهَبٍ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُسَوِّرَ حَبِيبَهُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْيُسَوِّرْهُ سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ وَلَکِنْ عَلَيْکُمْ بِالْفِضَّةِ فَالْعَبُوا بِهَا-
عبداللہ بن مسلمہ، عبدالعزیز، ابن محمد، اسید بن ابوسعید، اسید بن براد، نافع بن عیاش، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اپنے محبوب کو آگ کا ایک حلقہ پہنائے تو اسے چاہیے کہ اپنے محبوب کو سونے کا ایک حلقہ پہنا دے اور جسے پسند ہو کہ اپنے محبوب کو آگ کا طوق پہنا دے اسے چاہیے کہ سونے کا طوق پہنائے اور جسے یہ پسند ہو کہ اسے آگ کے کنگن پہنائے اسے چاہیے کہ وہ محبوب کو سونے کا کنگن پہنا دے۔ لیکن تم پر چاندی کا استعمال جائز ہے پس اس سے کھیلا کرو۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone wants to put a ring of fire on one he loves, let him put a gold ring on him: if anyone wants to put a necklace of fire on one he loves, let him put a gold necklace on him, and if anyone wants to put a bracelet of fire on one he loves let him put a gold bracelet on him. Keep to silver and amuse yourselves with it.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ امْرَأَتِهِ عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا مَعْشَرَ النِّسَائِ أَمَا لَکُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تَحَلَّيْنَ بِهِ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْکُنَّ امْرَأَةٌ تَحَلَّی ذَهَبًا تُظْهِرُهُ إِلَّا عُذِّبَتْ بِهِ-
مسدد، ابوعوانہ، منصور، ربعی، حراش، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عورتوں کی جماعت خبردار تمہارے لیے چاندی ہے جس سے تم زیورات بنا سکتی ہو لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ تم میں سے کوئی عورت ایسی نہیں جو سونے سے زینت کرے اور اسے ظاہر کرے مگر یہ کہ اسے اسی زیور سے عذاب دیا جائے گا۔
Narrated A sister of Hudhayfah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: You women folk, have in silver something with which you adorn yourselves. I assure you that any woman of you who adorns herself with gold which she displays will be punished for it.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ يَزِيدَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَقَلَّدَتْ قِلَادَةً مِنْ ذَهَبٍ قُلِّدَتْ فِي عُنُقِهَا مِثْلَهُ مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِهَا خُرْصًا مِنْ ذَهَبٍ جُعِلَ فِي أُذُنِهَا مِثْلُهُ مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
موسی بن اسماعیل، یزید، العطار، یحیی، محمود بن عمر انصاری، حضرت اسماء بنت یزید سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورت بھی سونے کا ہار گلے میں ڈالے تو قیامت کے دن اس کی گردن اسی جیسا آگ کا ہار ڈالا جائے گا اور جو عورت بھی اپنے کانوں میں سونے کی ٹکیاں ڈالے تو اس کے کانوں میں اسی جیسی آگ کی بالیاں قیامت کے دن ڈالی جائیں گئی۔ یہ حدیث حکما منسوخ ہے۔
Narrated Asma' daughter of Yazid: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Any woman who wears a gold necklace will have a similar one of fire put on her neck on the Day of Resurrection, and any woman who puts a gold earring in her ear will have a similar one of fire put in her ear on the Day of Resurrection.
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ مَيْمُونٍ الْقَنَّادِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ رُکُوبِ النِّمَارِ وَعَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَلْقَ مُعَاوِيَةَ-
حمید بن مسعدہ، اسماعیل، خالد، میمون، القیاد، ابوقلابہ، معاویہ بن ابوسفیان، رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیتوں کی کھالوں پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے اور سونا پہننے سے مگر یہ کہ ذرا سا ٹکڑا ہو (یعنی مرد کو منع ہے سونا پہننا الا یہ کہ ناک یا دانت وغیرہ بنوائے تو سونے کی بنوا سکتا ہے)۔
Narrated Mu'awiyah ibn AbuSufyan: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade to ride on panther skins and to wear gold except a little.