عورتوں کی ص

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّائَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا-
محمد بن صباح بزار، خالد اسماعیل، بن سہیل، بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مردوں کے لیے سب سے بہتر صف پہلی صف ہے اور سب سے بری صف ان کی صف آخری صف ہے (کیونکہ وہ عورتوں کی صف سے متصل ہوتی ہے) اور عورتوں کے لئے بہتر صف ان کی آخری صف ہے اور بری صف ان کی پہلی صف ہے (کیونکہ وہ مردوں کے قریب ہے)
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ عَنْ الصَّفِّ الْأَوَّلِ حَتَّی يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ فِي النَّارِ-
یحیی بن معین، عبدالرزاق، عکرمہ، بن عمار، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگ پہلی صف سے دور ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کو جہنم میں بھی سب سے پچھلے (درجہ میں) ڈالے گا۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَهُمْ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِکُمْ مَنْ بَعْدَکُمْ وَلَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّی يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ-
موسی بن اسماعیل، محمد بن عبداللہ ابواشہب، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو پچھلی صفوں میں کھڑے ہوتے دیکھا تو فرمایا آگے آؤ اور میری پیروی کرو اور جو لوگ تمہارے پیچھے ہیں وہ تمہاری پیروی کریں (اور ایک وقت آئے گا جب لوگ) پیچھے رہنا پسند کریں گے تو اللہ تعالیٰ بھی ان کو پیچھے ڈال دے گا۔
-