عمامہ کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مَکَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَائُ-
ابو ولید، مسلم بن ابراہیم، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، ابوزبیر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں فتح مکہ کے سال داخل ہوئے (فتح کے بعد) تو آپ کے سر پر سیاہ رنگ کا عمامہ بندھا ہوا تھا۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَائُ قَدْ أَرْخَی طَرَفَهَا بَيْنَ کَتِفَيْهِ-
حسن بن علی، ابواسامہ، مساور، جعفر، بن عمرو بن حریث، فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر تشریف فرما دیکھا اور آپکے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا جس کے دونوں کناروں کو آپ نے اپنے دونوں کندھوں پر لٹکایا ہوا تھا۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَسْقَلَانِيُّ عَنْ أَبِي جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُکَانَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رُکَانَةَ صَارَعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَرَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُکَانَةُ وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فَرْقُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُشْرِکِينَ الْعَمَائِمُ عَلَی الْقَلَانِسِ-
قتیبہ بن سعید، محمد بن ربیعہ، ابوحسن، ابوجعفر بن محمد بن علی بن رکانہ، کہتے ہں کہ رکانہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مقابلہ کیا پچھاڑنے کا ۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکانہ کو پچھاڑ دیا۔ رکانہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہمارے اوپر مشرکین کے درمیان فرق ٹوپیوں اور عمامہ کا ہے، وہ ٹوپی پر عمامہ نہیں پہنتے جبکہ ہم پہنتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ عمامہ، بغیر ٹوپی کے نہیں پہننا چاہیے۔
Narrated Ali ibn Rukanah: Ali quoting his father said: Rukanah wrestled with the Prophet (peace_be_upon_him) and the Prophet (peace_be_upon_him) threw him on the ground. Rukanah said: I heard the Prophet (peace_be_upon_him) say: The difference between us and the polytheists is that we wear turbans over caps.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ الْغَطَفَانِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ خَرَّبُوذَ حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَقُولُ عَمَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَدَلَهَا بَيْنَ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي-
محمد بن اسماعیل، مولی بنی ہاشم، عثمان، سلیمان بن خربوذ، حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے عمامہ باندھا تو اسے (کناروں کو) میرے سامنے اور میرے پیچھے لٹکا دیا۔
Narrated AbdurRahman ibn Awf: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) put a turban on me and let the ends hang in front of him and behind me.