TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
عصر کی نماز فوت ہوجانے پر وعید
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَکَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أُوتِرَ وَاخْتُلِفَ عَلَی أَيُّوبَ فِيهِ و قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وُتِرَ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جسکی عصر کی نماز جاتی رہی گویا اسکے اہل و عیال تباہ ہو گئے اور اسکا مال لٹ گیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ عبیداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اتر کہا ہے اور اس میں ایوب پر اختلاف ہے اور زہری نے سالم سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انکو والد نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وتر نقل کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ قَالَ أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ وَذَلِکَ أَنْ تَرَی مَا عَلَی الْأَرْضِ مِنْ الشَّمْسِ صَفْرَائَ-
محمود بن خالد، ولید، ابوعمر واوزاعی سے روایت ہے کہ نماز عصر میں تاخیر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ زمین پر پڑنے والی دھوپ سے زمین کی چیز زرد معلوم ہونے لگے۔
-