عرفات میں کھڑے ہونے کی جگہ

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَکَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرُو عَنْ الْإِمَامِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْکُمْ يَقُولُ لَکُمْ قِفُوا عَلَی مَشَاعِرِکُمْ فَإِنَّکُمْ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيکُمْ إِبْرَاهِيمَ-
ابن نفیل، سفیان، عمرو، دینار، عمرو بن عبداللہ بن صفوان، حضرت یزید بن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن مربع انصاری ہمارے پاس آئے اور ہم عرفات میں ایسی جگہ اترے تھے جسکو عمرو امام سے دور خیال کرتے تھے تو انہوں نے کہا کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھیجا ہوا قاصد ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم اپنی نشانیوں کی جگہ کھڑے ہو کیونکہ تم ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہو۔
-