ظہر کی نماز میں قرات کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ وَعُمَارَةَ بْنِ مَيْمُونٍ وَحَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فِي کُلِّ صَلَاةٍ يُقْرَأُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاکُمْ وَمَا أَخْفَی عَلَيْنَا أَخْفَيْنَا عَلَيْکُمْ-
موسی بن اسماعیل، حماد، قیس، بن سعد، عمارہ، بن میمون، حبیب، عطاء، بن ابورباح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز میں قرات کرتے تھے پس جس نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو قرات سنائی (یعنی بلند آواز سے قرات کی) ہم نے بھی تم کو سنادی اور جس نماز میں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر قرات کو مخفی رکھا (یعنی آہستہ پڑھی) ہم نے بھی تم پر مخفی رکھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ الْحَجَّاجِ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَأَبِي سَلَمَةَ ثُمَّ اتَّفَقَا عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا فَيَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَکَانَ يُطَوِّلُ الرَّکْعَةَ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ وَکَذَلِکَ فِي الصُّبْحِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ مُسَدَّدٌ فَاتِحَةَ الْکِتَابِ وَسُورَةً-
مسدد، یحیی، ہشام، بن ابی عبد اللہ، ابن مثنی، ابن ابی عدی، حجاج، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو نماز پڑھاتے تھے تو ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت بھی پڑھتے تھے اور کبھی کبھی ہم کو ایک آیت (زور سے پڑھ کر) سنا بھی دیتے تھے اور ظہر کی پہلی رکعت دوسری کی بہ نسبت لمبی پڑھتے تھے اور ایسا ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز میں بھی کرتے تھے (یعنی پہلی رکعت طویل اور دوسری ذرا مختصر) ابوداؤد کہتے ہیں کہ (ابن مثنیٰ نے سورت فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کا ذکر کیا ہے مگر) مسدد نے فاتحہ الکتاب اور سورت کا ذکر نہیں کیا۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ بِبَعْضِ هَذَا وَزَادَ فِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَزَادَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ وَکَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مَا لَا يُطَوِّلُ فِي الثَّانِيَةِ وَهَکَذَا فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ وَهَکَذَا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ-
حسن بن علی، یزید بن ہارون، ہمام، ابان بن یزید، عطار، یحیی، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ سے (مندرجہ بالا حدیث کا) بعض حصہ اسی طرح مروی ہے (البتہ حسن بن علی نے) یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ کی آخری دو رکعتوں میں سورت فاتحہ پڑھتے تھے (اور یزید بن ہارون نے) بسند ہمام یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت کو جتنا طویل کرتے تھے اتنا دوسری رکعت کو نہیں کرتے تھے اور ایسا ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر اور فجر کی نماز میں کرتے تھے
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ فَظَنَنَّا أَنَّهُ يُرِيدُ بِذَلِکَ أَنْ يُدْرِکَ النَّاسُ الرَّکْعَةَ الْأُولَی-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، یحیی، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پہلی رکعت کو طویل کرنا اس غرض سے تھا تاکہ لوگ پہلی رکعت میں شامل ہو جائیں
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ قُلْنَا بِمَ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَاکَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ-
مسدد، عبدالواحد بن زیاد، اعمش، عمارہ، بن عمیر، حضرت ابومعمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر و عصر کی نماز میں قرات کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں ہم نے پوچھا یہ تم کس چیز سے سمجھتے تھے؟ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریش مبارک کی حرکت کرنے سے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُومُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ حَتَّی لَا يُسْمَعَ وَقْعُ قَدَمٍ-
عثمان بن ابی شیبہ، عفان، ہمام، محمد بن جحادہ، حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کی پہلی رکعت میں (اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ نماز میں آنے والوں کے) قدموں کی آواز آنا بند ہو جاتی۔
-