TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
طواف وداع کا بیان
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي کُلِّ وَجْهٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّی يَکُونَ آخِرُ عَهْدِهِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ-
نصر بن علی، سفیان، سلیمان، احول، طاؤس، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ (ارکان حج کی تکمیل کے بعد) مکہ سے ہر طرف سے نکل جاتے تھے (طواف وداع نہیں کرتے تھے) پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص مکہ سے نہ جائے مگر آخری طواف (طواف وداع) کر کے۔
-
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَفْلَحَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَحْرَمْتُ مِنْ التَّنْعِيمِ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْتُ فَقَضَيْتُ عُمْرَتِي وَانْتَظَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ حَتَّی فَرَغْتُ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالرَّحِيلِ قَالَتْ وَأَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَطَافَ بِهِ ثُمَّ خَرَجَ-
وہب بن بقیہ، خالد، افلح، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے تنعیم سے عمرے کا احرام باندھا پس میں مکہ میں گیا اور عمرہ ادا کیا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابطح میں میرا انتظار کرتے رہے جب میں فارغ ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو روانگی کا حکم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود مکہ میں تشریف لائے اور طواف وداع کیا اس کے بعد (مدینہ کے لیے) روانہ ہوئے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْتُ مَعَهُ تَعْنِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّفْرِ الْآخِرِ فَنَزَلَ الْمُحَصَّبَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَذْکُرْ ابْنُ بَشَّارٍ قِصَّةَ بَعْثِهَا إِلَی التَّنْعِيمِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَتْ ثُمَّ جِئْتُهُ بِسَحَرٍ فَأَذَّنَ فِي أَصْحَابِهِ بِالرَّحِيلِ فَارْتَحَلَ فَمَرَّ بِالْبَيْتِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَطَافَ بِهِ حِينَ خَرَجَ ثُمَّ انْصَرَفَ مُتَوَجِّهًا إِلَی الْمَدِينَةِ-
محمد بن بشار، ابوبکر، حنفی، افلح، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (حج کے لیے) نکلی جب (منی سے واپسی کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محصب میں اترے تو (عمرہ سے فارغ ہو کر) میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب لوگوں کو روانگی کا حکم فرمایا پس سب لوگ روانہ ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے خانہ کعبہ کی طرف تشریف لے گئے اور (مدینہ روانگی سے پہلے) طواف وداع کیا پھر نکلے اور مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ طَارِقٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أُمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا جَازَ مَکَانًا مِنْ دَارِ يَعْلَی نَسِيَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ فَدَعَا-
یحیی بن معین، ہشام بن یوسف، ابن جریج عبیداللہ بن ابی یزید، حضرت عبدالرحمن بن طارق اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب یعلی کے مکان سے آگے بڑھتے تو کعبہ کی طرف منہ کر کے دعا کرتے۔
-