TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
طواف واجب کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ-
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ حجة الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ پر سوار ہو کر ٹیڑھے سر کی لکڑی سے حجر اسود کا استلام کیا (یعنی اس کو چھوا)
-
حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ لَمَّا اطْمَأَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَکَّةَ عَامَ الْفَتْحِ طَافَ عَلَی بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ فِي يَدِهِ قَالَتْ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ-
مصرف بن عمر، یامی، یونس، ابن اسحاق ، محمد بن جعفر بن زبیر، عبیداللہ بن عبداللہ بن ابی ثور، حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطمینان حاصل ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک ٹیڑھے سر کی لکڑی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجر اسود کو مس کر رہے تھے اور میں یہ منظر دیکھ رہی تھی۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَعْرُوفٍ يَعْنِي ابْنَ خَرَّبُوذَ الْمَکِّيَّ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَی رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنِهِ ثُمَّ يُقَبِّلُهُ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَطَافَ سَبْعًا عَلَی رَاحِلَتِهِ-
ہارون بن عبد اللہ، محمد بن رافع، ابوعاصم، معروف، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ پر سوار ہو کر خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے اور ایک ٹیڑھے سر کی لکڑی سے حجر اسود کو مس کر رہے تھے اور اس کے بعد اس لکڑی کا بوسہ لیتے تھے محمد بن رافع نے یہ اضافہ کیا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا و مروہ کی طرف نکلے اور اپنے اونٹ پر سوار ہو کر سات پھیرے کیے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوهُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوهُ-
احمد بن حنبل، یحیی، ابن جریج ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع میں اپنے اونٹ پر بیٹھ کر خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کے بیچ سعی کی تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھیں اور مطلع ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھیں کیونکہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ مَکَّةَ وَهُوَ يَشْتَکِي فَطَافَ عَلَی رَاحِلَتِهِ کُلَّمَا أَتَی عَلَی الرُّکْنِ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَنَاخَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ-
مسدد، خالد بن عبد اللہ، یزید بن ابی زیاد، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیماری کی حالت میں مکہ میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اونٹ پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حجر اسود کے پاس آتے تو ایک ٹیٹرھے سر کی لکڑی سے چھوتے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف سے فارغ ہوگئے تو اپنے اونٹ کو بٹھا کر (طواف کی) دوگانہ پڑھیں۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ شَکَوْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَشْتَکِي فَقَالَ طُوفِي مِنْ وَرَائِ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاکِبَةٌ قَالَتْ فَطُفْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَئِذٍ يُصَلِّي إِلَی جَنْبِ الْبَيْتِ وَهُوَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ وَکِتَابٍ مَسْطُورٍ-
قعنبی، مالک، محمد بن عبدالرحمن بن نوفل، عروہ بن زبیر، زینب بنت ابی سلمہ، زوجہ رسول حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیماری کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے طواف کر پس میں نے طواف کیا اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ کے پہلو میں نماز پڑھ رہے تھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والطور وکتاب مسطور پڑھ رہے تھے۔
-