TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
صف میں بچے کہاں کھڑے ہوں
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا بُدَيْلٌ حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ قَالَ أَبُو مَالِکٍ الْأَشْعَرِيُّ أَلَا أُحَدِّثُکُمْ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَهُمْ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلَّی بِهِمْ فَذَکَرَ صَلَاتَهُ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا صَلَاةُ قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَی لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَالَ صَلَاةُ أُمَّتِي-
عیسی بن شاذان، عیاش، عبدالاعلی، قرہ بن خالد، بدیل، شہر بن حوشب، حضرت عبدالرحمن بن غنم سے روایت ہے کہ حضرت ابومالک اشعری نے کہا کہ کیا میں تم کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا طریقہ نہ بتاؤں؟ پھر فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے پہلے مردوں کی صف بنائی، پھر ان کے پیچھے نابالغ لڑکوں کی تب آپ نے نماز پڑھائی۔ ابومالک نے آپ کی نماز کا تذکرہ کر کے کہا کہ آپ نے فرمایا نماز اس طرح ہوتی ہے، عبدالاعلی نے کہا میرا خیال ہے آپ نے یہ فرمایا کہ میری امت کی نماز یہی ہے۔
-