شہید کو غسل دینے کا بیان

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رُمِيَ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فِي صَدْرِهِ أَوْ فِي حَلْقِهِ فَمَاتَ فَأُدْرِجَ فِي ثِيَابِهِ کَمَا هُوَ قَالَ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
قتیبہ بن سعید، معن بن عیسی، عبیداللہ بن عمر، عبدالرحمن بن مہدی، ابراہیم بن طہمان، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک شخص کے سینہ میں یا حلق میں تیر لگا جس سے وہ مر گیا تو اس کو اس کے کپڑوں میں اسی طرح لپیٹ دیا گیا جس طرح کہ وہ تھا۔ اور اس وقت ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: A man had a shot of arrow in his chest or throat (the narrator is doubtful). So he died. He was shrouded in his clothes as he was. The narrator said: We were with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَعِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَی أُحُدٍ أَنْ يُنْزَعَ عَنْهُمْ الْحَدِيدُ وَالْجُلُودُ وَأَنْ يُدْفَنُوا بِدِمَائِهِمْ وَثِيَابِهِمْ-
زیاد بن ایوب، علی بن عاصم، عطاء بن سائب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہدائے احد کے حق میں فرمایا کہ ان کے جسم سے لوہے اور چمڑے کی چیزیں اتارلی جائیں اور ان کو انھیں کے کپڑوں میں خون سمیت دفن کر دیا جائے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) commanded to remove weapons and skins from the martyrs of Uhud, and that they should be buried with their blood and clothes.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ح و حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ وَهَذَا لَفْظُهُ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ شُهَدَائَ أُحُدٍ لَمْ يُغَسَّلُوا وَدُفِنُوا بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِمْ-
احمد بن صالح، ابن وہب، سلیمان بن داؤد، مہری، ابن وہب، اسامہ بن زید لیثی، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ شہدائے احد کو غسل نہیں دیا گیا اور ان کو ان کے خون سمیت دفن کیا گیا اور ان کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھی گئی۔
Narrated Anas ibn Malik: The martyrs of Uhud were not washed, and they were buried with their blood. No prayer was offered over them.
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحُبَابِ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ يَعْنِي الْمَرْوَانِيَّ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ الْمَعْنَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَی حَمْزَةَ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ فَقَالَ لَوْلَا أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ فِي نَفْسِهَا لَتَرَکْتُهُ حَتَّی تَأْکُلَهُ الْعَافِيَةُ حَتَّی يُحْشَرَ مِنْ بُطُونِهَا وَقَلَّتْ الثِّيَابُ وَکَثُرَتْ الْقَتْلَی فَکَانَ الرَّجُلُ وَالرَّجُلَانِ وَالثَّلَاثَةُ يُکَفَّنُونَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ زَادَ قُتَيْبَةُ ثُمَّ يُدْفَنُونَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ قُرْآنًا فَيُقَدِّمُهُ إِلَی الْقِبْلَةِ-
عثمان بن ابی شیبہ، زید ابن حباب، قتیبہ بن سعید، ابوصفوان، اسامہ، زہری، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ (جنگ احد کے موقعہ پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حمزہ بن عبدالمطلب پر گزرے تو دیکھا ان کا مثلہ کیا گیا ہے۔ (یعنی کافروں نے ان کے ناک کان کاٹ کر ان کی صورت مسخ کر دی ہے) آپ نے یہ دیکھ کر فرمایا کہ اگر (حمزہ کی بہن) صفیہ کو تکلیف نہ پہنچتی تو میں حمزہ کی لاش کو یونہی پڑے رہنے دیتا یہاں تک کہ درندے اس کو کھا جاتے پھر وہ حشر کے دن ان کے پیٹوں سے نکلتا (یعنی شہادت کا اعلی درجہ اور انتہائی مرتبہ ان کو حاصل ہوتا) اس وقت کپڑوں کی قلت اور شہیدوں کی کثرت تھی تو ایک کپڑے میں ایک دو اور تین آدمی تک دفن کئے جاتے۔ قتیبہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر ایک ہی قبر میں دفن کیے جاتے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوچھ لیتے کہ ان میں کون شخص قرآن زیادہ جانتا ہے پس اسی کو قبلہ کی جا نب میں آگے کرتے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) passed Hamzah who was killed and disfigured. He said: If Safiyyah were not grieved, I would have left him until the birds and beasts of prey would have eaten him, and he would have been resurrected from their bellies. The garments were scanty and the slain were in great number. So one, two and three persons were shrouded in one garment. The narrator Qutaybah added: They were then buried in one grave. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) asked: Which of the two learnt the Qur'an more? He then advanced him toward the qiblah (direction of prayer).
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَمْزَةَ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْ الشُّهَدَائِ غَيْرِهِ-
عباس، عثمان بن عمر، اسامہ، زہری، حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کو دیکھا۔ ان کو کافروں نے مثلہ کیا تھا۔ اور آپ نے ان کے سوا کسی شہید کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) passed by Hamzah who was disfigured (after being killed). He did not offer prayer over any martyr except him.
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ وَيَقُولُ أَيُّهُمَا أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُغَسَّلُوا-
قتیبہ بن سعید، یزید بن خالد بن موہب، لیث، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد کے شہیدوں کو دو دو کر کے دفن کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ان دونوں میں قرآن کا حافظ زیادہ کون ہے؟ جب اس کی نشاندہی کر دی جاتی تو آپ اس کو قبر میں قبلہ کی طرف آگے کر دیتے۔ اس موقعہ پر آپ نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گا اور آپ نے ان شہدائے احد کو (خون آلود کپڑوں سمیت) دفن کرنے کا حکم فرمایا اور ان کو غسل نہیں دیا۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ اللَّيْثِ بِهَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَاهُ قَالَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ-
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، حضرت لیث سے یہ حدیث اسی مفہوم کے ساتھ مروی ہے اس میں ہے کہ آپ احد کے شہیدوں کو دو دو کر کے ایک ہی کپڑے (کفن) میں دفن کرتے تھے۔
-