TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
شہری کے لئے دیہاتی کا سامان بیچنے کی ممانعت کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ فَقُلْتُ مَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ قَالَ لَا يَکُونُ لَهُ سِمْسَارًا-
محمد بن عبید، ابوثور، معمر ابن طاؤس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا اس بات سے کہ شہری تاجر دیہاتی کا سامان فروخت کرے، طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا دلال نہ بنے۔
-
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الزِّبْرِقَانِ أَبَا هَمَّامٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ زُهَيْرٌ وَکَانَ ثِقَةً عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَإِنْ کَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت حَفْصَ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ يُقَالُ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَهِيَ کَلِمَةٌ جَامِعَةٌ لَا يَبِيعُ لَهُ شَيْئًا وَلَا يَبْتَاعُ لَهُ شَيْئًا-
زہیر بن حرب، محمد بن زبرقان، ہمام، زہیر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شہری تاجر دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے خواہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حفص بن عمر سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ہم سے ابوہلال نے حدیث بیان کی ہے انہیں محمد نے اور انہیں حضرت انس بن مالک نے حدیث بیان کی کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ شہری دیہاتی کا سامان نہ فروخت کرے اور یہ ایک جامع کلمہ ہے جس کا مطلب ہے کہ دیہاتی کے لئے نہ کچھ خریدے اور نہ ہی اس کیلئے کچھ بیچے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) said: A townsman must not sell for a man from the desert, even if he is his brother or father.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ سَالِمٍ الْمَکِّيِّ أَنَّ أَعْرَابِيًّا حَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدِمَ بِحَلُوبَةٍ لَهُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ عَلَی طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلَکِنْ اذْهَبْ إِلَی السُّوقِ فَانْظُرْ مَنْ يُبَايِعُکَ فَشَاوِرْنِي حَتَّی آمُرَکَ أَوْ أَنْهَاکَ-
موسی بن اسماعیل، حماد محمد بن اسحاق ، سالم سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایک حلوبہ (دودھ دینے والی اونٹنی) یا جلوبہ (مال تجارت) لے کر آیا اور طلحہ بن عبیداللہ کے پاس اترا تو طلحہ بن عبیداللہ نے فرمایا کہ بیشک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ اس بات سے کہ شہری دیہاتی کا مال فروخت کرے لین تو بازار میں چلا جا اور یہ دیکھ کہ تیرے ساتھ کون بیع و شراء کا معاملہ کرتا ہے اور پھر مجھ سے مشورہ کر لے یہاں تک کہ میں تجھے فروخت کرنے کا حکم دوں گا یا تجھے منع کر دوں گا۔
Narrated Talhah ibn Ubaydullah: Salim al-Makki said that a bedouin told him that he brought a milch she-camel in the time of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). He alighted with Talhah ibn Ubaydullah (and wanted to sell his milch animal to him). He said: The Prophet (peace_be_upon_him) forbade a townsman to sell for a man from the desert. But go to the market and see who buys from you. consult me thereafter, and then I shall ask you (to sell) or forbid you.
حَدَّثَنَا عُبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَذَرُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ-
عبداللہ بن محمد زہیر، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شہری، دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے اور لوگوں کو چھوڑ دو کہ اللہ انہیں بعض کو بعض کے ذریعہ رزق عطا فرمائے۔
-