شکار کو مشغلہ بنالینا کیسا ہے؟

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَی عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً سُفْيَانُ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَکَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا وَمَنْ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ وَمَنْ أَتَی السُّلْطَانَ افْتُتِنَ-
مسدد، یحیی، سفیان، ابوموسی، وہب بن منبہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جنگل میں رہے گا اس کا دل سخت ہو جائے گا۔ اور جو شکار ہی کے پیچھے رہے گا وہ (دین کے کاموں سے) غافل ہو جائے گا اور جو شخص بادشاہ کے پاس آمد و رفت رکھے گا وہ فتنہ میں مبتلا ہو جائے گا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet (peace_be_upon_him) said: (the narrator Sufyan said: I do not know but that it [the tradition] has been transmitted from the Prophet (peace_be_upon_him): He who lives in the desert will become rude; he who pursues the game will be negligent, and he who visits a king will be perverted.
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ الصَّيْدَ فَأَدْرَکْتَهُ بَعْدَ ثَلَاثِ لَيَالٍ وَسَهْمُکَ فِيهِ فَکُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ-
یحیی بن معین، حماد بن خالد، معاویہ بن صالح، عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر، حضرت ابوثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم شکار پر تیر چلاؤ اور پھر تین دن کے بعد اس کو (مردہ) پاؤ اس حالت میں کہ اس کے جسم میں تمہارا تیر پیوست ہو تو تم اس کو کھاؤ بشر طیکہ سڑا نہ ہو۔
Narrated AbuTha'labah al-Khushani: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When you shoot your arrow (and the animal goes out of your sight) and you come three days later on it, and in it there is your arrow, then eat provided it has not stench.