شکار وغیرہ کے لیے کُتّا پالنا

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّخَذَ کَلْبًا إِلَّا کَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کتا پالے گا تو ہر روز اس کے اجر میں سے ایک قیراط کے برابر کم ہوتا رہے گا سوائے اس شخص کے جو کتا پالے چوپایوں کی حفاظت کی خاطر یا شکار کی غرض سے یا کھیت وباغ کی حفاظت کے لیے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنَّ الْکِلَابَ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ-
مسدد، یزید، یونس، حسن، حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کتے بھی جما عتوں میں سے ایک جماعت نہ ہوتے (یعنی اللہ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق نہ ہوتے) تو میں ان سب کو ہلاک کرنے کا حکم دے دیتا۔ پس اب صرف کالے کتوں کو ہلاک کر دو (اور باقی کو چھوڑ دو)
Narrated Abdullah ibn Mughaffal: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Were dogs not a species of creature I should command that they all be killed; but kill every pure black one.
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ حَتَّی إِنْ کَانَتْ الْمَرْأَةُ تَقْدَمُ مِنْ الْبَادِيَةِ يَعْنِي بِالْکَلْبِ فَنَقْتُلُهُ ثُمَّ نَهَانَا عَنْ قَتْلِهَا وَقَالَ عَلَيْکُمْ بِالْأَسْوَدِ-
یحیی بن خلف، ابوعاصم، جریج، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ اگر کوئی عورت جنگل سے کتوں کو لے کر آتی تو ہم اس کو مار ڈالتے لیکن بعد میں آپ نے ان کو مار ڈالنے سے منع فرما دیا اور فرمایا صرف خالص سیاہ کتے کو مار ڈالو۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet of Allah (peace_be_upon_him) ordered to kill dogs, and we were even killing a dog which a woman brought with her from the desert. Afterwards he forbade to kill them, saying: Confine yourselves to the type which is black.