TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
شرمگاہ پر پانی کے چیھنٹے دینے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ الثَّوْرِيُّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ الْحَکَمِ الثَّقَفِيِّ أَوْ الْحَکَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ يَتَوَضَّأُ وَيَنْتَضِحُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَافَقَ سُفْيَانَ جَمَاعَةٌ عَلَی هَذَا الْإِسْنَادِ و قَالَ بَعْضُهُمْ الْحَکَمُ أَوْ ابْنُ الْحَکَمِ-
محمد بن کثیر، سفیان، منصور، مجاہد، حضرت سفیان بن حکم ثقفی یا حکم بن سفیان ثقفی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پیشاب کرتے تو وضو کرتے اور (وضو کے بعد شرم گاہ کی جگہ ازار پر) پانی کے چھینٹے دیتے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس اسناد پر ایک جماعت نے سفیان کی موافقت کی ہے اور بعض نے حکم یا ابن حکم کہا ہے
-
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ نَضَحَ فَرْجَهُ-
اسحاق بن اسماعیل، سفیان، ابن ابی نجیح، حضرت مجاہد نے ایک ثقفی شخص سے روایت کی کہ اس نے اپنے والد سے سنا وہ کہتا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا اور اس کے بعد اپنی شرمگاہ (کی جگہ ازار) پر پانی چھڑکا۔
-
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ الْحَکَمِ أَوْ ابْنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ-
نصر بن مہاجر، معاویہ، بن عمرو، زائدہ، منصور، مجاہد، حکم بن سفیان یا سفیان بن حکم سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا اور اس کے بعد وضو کر کے شرمگاہ (کی جگہ ازار) پر پانی کے چھینٹے دیئے۔
Narrated Hakam ibn Sufyan ath-Thaqafi: When the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) urinated, he performed ablution and sprinkled water on private parts of the body.