TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
شراب اور مردار کی قیمت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَثَمَنَهَا وَحَرَّمَ الْمَيْتَةَ وَثَمَنَهَا وَحَرَّمَ الْخِنْزِيرَ وَثَمَنَهُ-
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، معاویہ بن صالح، عبدالوہاب بن بخت، ابوزناد، اعرج سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے شراب کو حرام قرار دیا ہے اور اس کی قیمت کو بھی، مردار کو بھی حرام قرار دیا ہے، اس کی قیمت کو بھی اور خنزیر کو بھی اور اس کی قیمت کو بھی۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَکَّةَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةَ وَالْخِنْزِيرَ وَالْأَصْنَامَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُطْلَی بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا أَجْمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوا ثَمَنَهُ-
قتیبہ بن سعید لیث یزید بن ابی حبیب، عطاء بن ابی رباح جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح مکہ والے سال مکہ مکرمہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے شراب، مردار، خنزیر اور اصنام کی خرید و فروخت کو حرام فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردار جانوروں کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، کیونکہ اس سے کشتیوں کو رنگ کیا جاتا ہے اور کھالوں کو اس سے تیل دیا جاتا ہے اور لوگ اس کے ذریعے روشنی حاصل کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی مار پڑے یہود پر بیشک اللہ تعالیٰ نے ان پر مردار کی چربی حرام فرمائی تو انہوں نے اس چربی کو پگھلا کر اسے بیچ کر اس کی قیمت کھا بیٹھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ قَالَ کَتَبَ إِلَيَّ عَطَائٌ عَنْ جَابِرٍ نَحْوَهُ لَمْ يَقُلْ هُوَ حَرَامٌ-
محمد بن بشار، ابوعاصم عبدالحمید بن جعفر، یزید بن ابی حبیب، اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث منقول ہے لیکن اس میں ہے کہ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ حرام ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ بِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ وَخَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَاهُمْ الْمَعْنَی عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ بَرَکَةَ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ بَرَکَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ثُمَّ اتَّفَقَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عِنْدَ الرُّکْنِ قَالَ فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَی السَّمَائِ فَضَحِکَ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ثَلَاثًا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَهَا وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَی قَوْمٍ أَکْلَ شَيْئٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانِ رَأَيْتُ وَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ-
مسدد بشر بن مفضل، خالد بن عبداللہ خالد، رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکن (یمانی یا شامی وغیرہ) کے قریب بیٹھے ہوئے دیکھا۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور ہنس پڑے۔ اور تین مرتبہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت کرے بیشک اللہ نے ان پر چربیوں کو (حرام جانوروں) حرام کیا تو وہ انہیں بیچنے لگے اور ان کی قیمت کھانے لگے اور بیشک اللہ جب کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام کر دیتے ہیں تو اس کی قیمت سے فائدہ اٹھانا بھی حرام فرما دیتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ وَوَکِيعٌ عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ بَيَانٍ التَّغْلِبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاعَ الْخَمْرَ فَلْيُشَقِّصْ الْخَنَازِيرَ-
عثمان بن ابی شیبہ، ابن ادریس، وکیع، طعمہ بن عمر عمرو بن بیان، عروہ بن مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے شراب فروخت کی اسے چاہیے کہ سور کو بھی ذبح کرے اور اس کے ٹکڑے کرے۔
Narrated Al-Mughirah ibn Shu'bah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: He who sold wine should shear the flesh of swine.
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَاتُ الْأَوَاخِرُ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُنَّ عَلَيْنَا وَقَالَ حُرِّمَتْ التِّجَارَةُ فِي الْخَمْرِ-
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سلیمان بن ابی ضحی، مسروق سے روایت ہے کہ جب سورت بقرہ کی آخری آیت نازل ہوئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے سامنے ان آیات کو پڑھا اور فرمایا کہ شراب کی تجارت حرام کر دی گئی۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ الْآيَاتُ الْأَوَاخِرُ فِي الرِّبَا-
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش سے اسی اسناد کے ساتھ یہی حدیث منقول ہے اس میں یہ ہے کہ ربا کے بارے میں جو آخری آیات نازل ہوئی ہیں۔
-