TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
روزوں کا بیان
سینچر کے دن روزہ رکھنے کی اجازت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَفْصٌ الْعَتَکِيُّ عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ فَقَالَ أَصُمْتِ أَمْسِ قَالَتْ لَا قَالَ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا قَالَتْ لَا قَالَ فَأَفْطِرِي-
محمد بن کثیر، ہمام، قتادہ، حفص بن عمر، قتادہ، ایوب، حفص، حضرت جویریہ بنت حارث سے روایت ہے کہا ایک مرتبہ رسول اللہ اجمعہ کے دن ان کے پاس تشریف لائے اس دن ان کا روزہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تم نے کل بھی روزہ رکھا تھا انہوں نے کہا کہ نہیں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا کل کو بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا نہیں تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر روزہ افطار کر ڈالو
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ اللَّيْثَ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ کَانَ إِذَا ذَکَرَ لَهُ أَنَّهُ نَهَی عَنْ صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ يَقُولُ ابْنُ شِهَابٍ هَذَا حَدِيثٌ حِمْصِيٌّ-
عبدالملک شعیب، ابن وہب، لیث، حضرت ابن شہاب سے مروی ہے کہ جب ان سے کوئی کہتا کہ سنیچر کے دن روزہ رکھا ممنوع ہے تو وہ کہتے کہ یہ حدیث حمصی ہے (یعنی ضعیف ہے)
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ مَا زِلْتُ لَهُ کَاتِمًا حَتَّی رَأَيْتُهُ انْتَشَرَ يَعْنِي حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ هَذَا فِي صَوْمِ يَوْمِ السَّبْتِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَالِکٌ هَذَا کَذِبٌ-
محمد بن صباح بن سفیان، ولید، حضرت اوزاعی سے مروی ہے کہ ابن بسر کی وہ روایت جس میں سنیچر کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت مذکور ہے میں چھپائے رکھی یہاں تک کہ میں نے دیکھا وہ مشہور ہوگئی ہے۔ ابوداد فرماتے ہیں کہ مالک بن انس کہتے ہیں یہ حدیث جھوٹ ہے۔
-