سو نے چاندی میں سے نفل کا بیان اور غنیمت کے مال میں سے

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ أَصَبْتُ بِأَرْضِ الرُّومِ جَرَّةً حَمْرَائَ فِيهَا دَنَانِيرُ فِي إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ وَعَلَيْنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ يُقَالُ لَهُ مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَسَمَهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَعْطَانِي مِنْهَا مِثْلَ مَا أَعْطَی رَجُلًا مِنْهُمْ ثُمَّ قَالَ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا نَفْلَ إِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ لَأَعْطَيْتُکَ ثُمَّ أَخَذَ يَعْرِضُ عَلَيَّ مِنْ نَصِيبِهِ فَأَبَيْتُ-
ابو صالح، محبوب بن موسی، ابواسحاق ، عاصم بن کلیب، حضرت ابوالجویرہ جرمی سے روایت ہے کہ مجھے روم کی سر زمین پر ایک سرخ رنگ کا گھڑا ملا جس میں دینار بھرے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ حضرت امیر معاویہ کے دور خلافت کا ہے ان دنوں ہمارے امیر بنی سلیم کے ایک شخص تھے جو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے تھے جن کا نام معن بن یزید تھا۔ پس وہ گھڑا لے کر میں انکے پاس آیا اور انھوں نے اس کے دینار سب مسلمانوں میں تقسیم کیے اور اس میں سے ایک حصہ مجھے بھی دیا (یعنی جتنا عام مسلمانوں کو دیا اتنا ہی مجھے بھی دیا زیادہ نہیں دیا) پھر فرمایا اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد نہ سنا ہوتا کہ نفل (زیادہ حصہ) خمس نکالنے کے بعد ہے تو میں تجھ کو ضرور زیادہ حصہ دیتا پھر وہ اپنے حصہ میں سے مجھے دینے لگے لیکن میں نے نہیں لیا۔
Narrated Ma'an ibn Yazid: AbulJuwayriyyah al-Jarmi said: I found a red pitcher containing dinars in Byzantine territory during the reign of Mu'awiyah. A man from the Companions of the Prophet (peace_be_upon_him) belonging to Banu Sulaym was our ruler. He was called Ma'an ibn Yazid. I brought it to him. He apportioned it among the Muslims. He gave me the same portion which he gave to one of them. He then said: Had I not heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: There is no reward except after taking the fifth (from the booty), I would have given you (the reward). He then presented his own share to me, but I refused.
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ-
ہناد بن کلیب، ابوعوانہ، حضرت عاصم بن کلیب سے بھی اسی سند اور مفہوم کے ساتھ روایت ہے۔
-