سورہء نجم میں سجدہ کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ کَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَی وَجْهِهِ وَقَالَ يَکْفِينِي هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِکَ قُتِلَ کَافِرًا-
حفص بن عمر، شعبہ، ابواسحاق ، اسود، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت نجم پڑھی اور اسمیں سجدہ کیا اور کوئی شخص نہیں بچا جس نے سجدہ نہ کیا ہو لیکن ایک شخص نے تھوڑی سی مٹی یا ریت ہاتھ میں لی اور چہرہ تک اٹھائی اور بولا میرے لیے بجائے سجدہ کے یہ کافی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا بعد میں وہ حالت کفر میں قتل ہوا۔
-