سورہء صآ میں سجدہ کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ ص مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا-
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سورت ص کا سجدہ ضروری نہیں مگر میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسمیں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ص فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ فَلَمَّا کَانَ يَوْمٌ آخَرُ قَرَأَهَا فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَشَزَّنَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَکِنِّي رَأَيْتُکُمْ تَشَزَّنْتُمْ لِلسُّجُودِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدُوا-
احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، ابن حارث، ابن ابی ہلال، عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر سورت ص پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آیت سجدہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اترے اور سجدہ کیا اور باقی لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر یہی سورت پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آیت سجدہ پر پہنچے تو لوگ سجدہ کے لیے تیار ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ سجدہ تو ایک نبی کی توبہ تھی لیکن اب میں دیکھ رہاہوں کہ تم لوگ سجدے کے لیے تیار ہو گئے ہو پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اترے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور تمام لوگوں نے سجدہ کیا۔
-