سورج گہن ہو تو صدقہ دیا جائے

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا يُخْسَفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِکَ فَادْعُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَکَبِّرُوا وَتَصَدَّقُوا-
قعنبی، مالک، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سورج یا چاند میں کسی کے جینے یا مرنے سے گہن نہیں لگتا جب ایسا ہو تو اللہ سے دعا کرو، تکبیر کہو اور صدقہ دو
-